خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوسکتا ہوں، ٹرمپ

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوسکتا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن:(ملت آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا تعلقات پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں رہے جتنے آج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کیے جانے والے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لینے کی قرارداد ویٹو کردی اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اس اعلان پر نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ یورپی اور مغربی ممالک میں بھی اس فیصلے کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے۔