خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس میں بس میں دھماکا، 21 افراد زخمی،2 کی حالت نازک

مقبوضہ بیت المقدس:(اے پی پی) اسرائیلی ریسکیو ٹیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک بس اچانک ایک دھماکے میں پھٹ گئی جس سے قریب کھڑی دوسری بس میں 21 افراد زخمی ہو گئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ دھماکا خالی بس میں ہوا تھا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 21 افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بم دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔