خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیرمیں معصوم شہریوں کے قتل پرچین کا اظہارتشویش

بیجنگ : (اے پی پی) چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے وزارت کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کو کشمیرمیں معصوم شہریوں کے قتل پر تشویش ہے۔بے گناہ شہریوں کے قتل کا حالیہ سلسلہ9 جولائی کوحزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وائی کی شہادت کے بعد شروع ہوا۔ لوکینگ نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر چین کا موقف وہی ہے اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرتاریخ کا چھوڑا ہوا مسئلہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریقین اس مسئلے کو پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔