خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسزنےسات کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

سری نگر: (اے پی پی) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نماز جمعہ کے بعد سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سری نگر میں مظاہرین نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف، پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ دوسری جانب حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی حکومت کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی اور آر ایس ایس کو پیش کرنا چاہتی ہے۔ کشمیرکے لوگ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔