خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

مقبوضہ کشمیر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکی کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں پندرہ روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے پینے کے سامان کی قلت سنگین ترہوتی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد وادی بھر میں حالات کشیدہ ہیں، احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان مشتاق احمد بھٹ شہید ہوگیا۔ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے، ان میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بھی مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کو بھی ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔