خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کو جیپ کے بمپر سے باندھنے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

بھارتی فورسز پردستی

سری نگر/نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کوجیپ کے بمپر کے ساتھ باندھنے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو بمپر کے ساتھ باندھنے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں،گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے پتھروں سے بچنے کے لیے نہتے کشمیری کو جیپ کے ساتھ باندھ کر کئی کلومیٹر تک گھمایا،ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کاسامنا تھا۔واضح رہے کہ بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا گیا تھا،نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کا مقصد فوجی قافلے پر پتھر پھینکنے والوں کو روکنا تھا اور فوج اپنے اس مذموم مقصد میں کامیاب رہی اور پورا قافلہ بغیر کسی مزاحمت کے گزر گیا۔ اس وڈیو پر سیاستدانوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت اور فوج کے کافی لتے لئے گئے۔