خبرنامہ انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر کی معصوم آصفہ بانو کیلئے بھارت میں آوازیں بلند ہونے لگیں

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی معصوم آصفہ بانو کیلئے بھارت میں آوازیں بلند ہونے لگیں

نئی دہلی: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر کی معصوم آصفہ بانو کا خون بالآخر رنگ لانے لگا۔ بھارت کے مختلف شہروں میں ننھی پری کے لئے انصاف کی پکار بلند ہونے لگی۔ قاتلوں کے لئے سزائے موت کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
8 سالہ آصفہ بانو کے ریپ اور قتل کے خلاف احتجاج ایک تحریک کی صورت اختیار کر گیا۔ آصفہ کے لیے انصاف کے لئے بھارت کے کئی شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت دلی اور کاروباری مرکز ممبئی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے مقدمے کی کارروائی تیزی سے مکمل کی جائے اور قاتلوں کو سزائے موت دی جائے۔ یاد رہے آصفہ کو رواں برس سات جنوری کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اسکی لاش 17 جنوری کو جنگل سے ملی تھی۔