خبرنامہ انٹرنیشنل

مقدس مقام قبہ الصخرہ میں یہودی آباد کاروں کو داخلے کی اجازت

مقدس مقام قبہ الصخرہ میں یہودی آباد کاروں کو داخلے کی اجازت
مقبوضہ بیت المقدس (ملت آن لائن)اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے دھاووں کے دوران آباد کاروں کو مقدس مقام قبہ الصخرہ کے صحن میں داخل ہونے، انہیں وہاں گھومنے پھرنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دے دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی اوقاف،سپریم اسلامی کمیٹی اور دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہودی آباد کاروں کے قبی الصخرہ پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپنے قبہ الصخرہ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو عدیم المثال جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ اور اس سےملحقہ مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب دوسری طرف امریکا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی تیاری کر رہا ہے۔فلسطینی محکمہ اوقاف نے خبردار کیا کہ اگر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا تو پورے خطے میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہو گا۔ بیان میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور ناپاک امریکی عزائم پر عالم اسلام اور عرب دنیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔