خبرنامہ انٹرنیشنل

مقدونیہ کی پولیس اور مہاجرین کے درمیان جھڑپیں

سکوپیے۔:(اے پی پی) مقدونیہ کی پولیس نے یونان سے ملحق اپنے سرحدی علاقے میں جمع مہاجرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق500 کے قریب مہاجرین مقدونیہ کے سر حدی علاقے پر لگائی باڑ کے قریب جمع ہوئے تو مقامی پولیس نے انہیں وہاں سے منشتر کرنے کے لیے کارروائی کی۔ رپورٹ کے مطابق یونان میں اڈومینی کے مقام پر11 ہزار مہاجرین عارضی رہائش گاہوں میں قیام پذیر ہیں۔ یہ یونانی علاقہ مقدونیہ کی سرحد سے ملتا ہے۔ وہاں موجود مہاجرین مقدونیہ سے ہو کر وسطی اور شمالی یورپی ممالک جانے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم فروری سے مقدونیہ نے اس سرحدی گزرگاہ کو بند کر رکھا ہے۔