کوالا لمپور۔21 جون (اے پی پی) ملائشیا میں ایک سرکاری کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر چارجنگ کے دوران موبائل فون پھٹ جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے ماتحت کمپنی کریڈل فنڈ کے سی ای او ناظرین حسن رات کے وقت اپنے دو موبائل فون جن میں سے ایک ہواوے اور دوسرا بلیک بیری کمپنی کا تھا کو چارجنگ پر لگا کر سو گئے۔ آدھی رات کے وقت ان میں سے ایک فون دھماکے سے پھٹ گیا اور جس میٹرس پر ناظرین حسن سو رہے تھے اسے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع پر آگ بجھانے والے عملے کے ارکان ان کے گھر پہنچے اور فوری طور پر آگ پر قابو لیا تاہم ناظرین حسن اس وقت تک موت کے منہ میں جا چکے تھے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کے دنوں موبائل فونز میں سے کون سا فون پھٹا تھا۔