خبرنامہ انٹرنیشنل

ملائشین ائیرلائن طیارہ حا دثہ متعدد مسافرزخمی

کوالالمپور :(اے پی پی) ملائشین ائیرلائن کے طیارے کے دوران پرواز ہچکولے کھانے سے متعدد مسافر اور عملہ کے اہلکار زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائشین ائیر لائن کی پرواز ایم ایچ ون لندن سے کوالالمپور جا رہی تھی اور اس پر عملہ سمیت 378 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ دوران پرواز خراب موسم کے باعث ہوا کے شدید دباؤ کا شکار ہو گیا اور ہچکولے کھانے لگا جس سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم تاحال زخمیوں کی تعداد بارے تصدیق نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ سال 2014ء میں ملائشین ائیرلائن کے دو مسافر طیارے ایم ایچ 370 اور ایم ایچ 17 لاپتہ ہو گئے تھے جن کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔