خبرنامہ انٹرنیشنل

ملائیشیا:تاریخ میں پہلی بار2 خواتین اسلامی شریعت کورٹ کی جج مقرر

کوالا لمپور:(اے پی پی ) ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین کو اسلامک شریعت کورٹ کاجج مقرر کردیا گیا۔ ملائیشیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 خواتین کو اسلامک شریعت ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے، دونوں خواتین کو ایک تقریب کے دوران سرکاری طور پر ہائی کورٹ میں تقرری کا تقررنامہ دیا گیا۔ اسلامک ہائیکورٹ میں جج تعینات ہونے والی 40 سالہ نور ہدا روسلان اور 41 سالہ نینی شوہیدا شمس الدین نے گریجویشن اسلامک اسٹڈیز میں کیا۔ شریعت ہائی کورٹ میں تعیناتی پر دونوں خواتین کا کہنا تھا کہ ان کی تقرری نہ صرف عدلیہ کی ترقی کے لیے مثبت قدم ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب بھی ایک اہم اقدام ہے۔