خبرنامہ انٹرنیشنل

ملائیشیا کے مہاتیر محمد کی سیاست میں واپسی، اپوزیشن لیڈر منتخب

ملائیشیا کے مہاتیر محمد کی سیاست میں واپسی، اپوزیشن لیڈر منتخب

کوالالمپور: (ملت آن لائن) ملائیشیا کی اپوزیشن نے ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لیے مہاتیر محمد کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر لیا ہے، 92 سالہ مہاتیرمحمد انیس سو اکیاسی سے دوہزار تین تین ملک کے وزیراعظم رہے تھے۔ مہاتیرمحمد کے سیاست میں آنے سے کرپشن میں گھرے وزیراعظم نجیب رزاق کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملائیشا کے عام انتخابات رواں سال اگست میں طے ہیں تاہم نجیب رزاق الیکشن کچھ ماہ آگے بڑھا سکتے ہیں۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ بھی اپنے بیان سے مکر گئے

واشنگٹن (ملت آن لائن)ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ بھی اپنے بیان سے مکر گئے، دنیا میں صرف پاکستانی سیاست دان ہی یوٹرن لینے کے حوالے سے بدنام نہیں بلکہ امریکی بھی یو ٹرن لیتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے ان کے بیٹے کے حوالے سے اپنا بیان بدل دیا۔سٹیو بینن نے کچھ عرصہ قبل ٹرمپ کے بیٹے کو غدار قرار دیا تھا ، تازہ بیان میں اچھا شہری اور محب وطن قرار دے دیا اب تازہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جونئیر حب الوطن انسان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے صحافی مائیکل وولف کی کتاب میں ان کے صاحبزادے ٹرمپ جونئیر کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ بینن کا کہنا تھا ٹرمپ جونیئر کی روسی حکام سے جون 2016 میں ہوئی، ملاقات غداری کے زمرے میں آتی ہے لیکن اب یو ٹرن لیتے ہوئے بینن نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ جونئیر ایک اچھے انسان اور محب وطن شہری ہیں۔ بینن کے ٹرمپ جونیئر کو غدار کہنے کے بیان پر صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوکری سے نکالنے کے بعد ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔