خبرنامہ انٹرنیشنل

ملائیشین پولیس نےسری لنکا کےسفیرپرحملہ کرنےوالےپانچ افراد کوگرفتارکرلیا

کوالالمپور: (اے پی پی) ملائیشین پولیس نے کوالالمپور انٹرنیشنل ائر پورٹ پر سری لنکا کے سفیر پر حملہ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ نے ملائشیئن حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ملائشیاء میں سری لنکا کے ہائی کمیشنر ابراہیم صحاب انصر حملہ کے باعث معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ ملائشین حکام نے گرفتار کئے جانے والے پانچوں حملہ آوروں سے متعلق کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی ہیں ۔ دریں اثناء کولمبو میں سری لنکن سیکرٹری خارجہ ایسالا ویراکون نے سری لنکا میں ملائشیاء کے اعلی ترین سفارتی نمائندے کو وزارت خارجہ طلب کیا اور ان سے ملائشیاء میں سری لنکن سفارتکاروں کے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سری لنکن وزارت خارجہ نے بھی ملائشیاء میں سری لنکن سفارتکاروں کے حفاظتی اقدامات کو مایوس کن قرار دیا ہے ۔