خبرنامہ انٹرنیشنل

ملاوی میں ڈریکولا ہونے کے شبے پر کئی افراد قتل

ملاوی میں ڈریکولا ہونے کے شبے پر کئی افراد قتل

ماسکو:(ملت آن لائن) جنوب مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں اس وقت ویمپائر اور ڈریکولا کی افواہیں اور خوف اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ لوگ ہیجان کے شکار ہوکر عام بے گناہ افراد کو ڈریکولا کے شبے میں قتل کر رہے ہیں۔ جنوب مشرقی افریقی ملاوی کے گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کے گروہ بن گئے ہیں تاکہ وہ کسی مشتبہ شخص سے اپنے پیاروں کو بچا سکیں لیکن اس جنون میں ستمبر سے اب تک 9 افراد ڈریکولا کے الزام میں بے دردی سے قتل کئے جا چکے ہیں۔ ملاوی کے دوسرے بڑے شہر بلینٹائر میں اب تک 2 افراد کو پتھروں سے کچل کر اور زندہ جلاکر مارا گیا ہے جب کہ 140 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن پر خود ساختہ طور پر ڈریکولا کے شکاری کا الزام تھا اور وہ جگہ جگہ خون پینے والے فرضی افراد کو ڈھونڈ رہے تھے۔

جنوب مشرقی افریقی ملاوی کے گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کے گروہ بن گئے ہیں تاکہ وہ کسی مشتبہ شخص سے اپنے پیاروں کو بچا سکیں لیکن اس جنون میں ستمبر سے اب تک 9 افراد ڈریکولا کے الزام میں بے دردی سے قتل کئے جا چکے ہیں۔ ملاوی کے دوسرے بڑے شہر بلینٹائر میں اب تک 2 افراد کو پتھروں سے کچل کر اور زندہ جلاکر مارا گیا ہے جب کہ 140 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن پر خود ساختہ طور پر ڈریکولا کے شکاری کا الزام تھا