خبرنامہ انٹرنیشنل

ملا اخترمنصور کو دفن کردیا گیا

کابل (آئی این پی) افغان طالبان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں مارے جانے والے ولی محمد طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہی تھے جنہیں افغانستان میں سپن بولدک کے قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان افغان طالبان مجلس شوریٰ نے کہا ہے کہ نوشکی میں مارے جانے والے ولی محمد طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہی تھے جن کی لاش گزشتہ روز افغانستان منتقل کردی گئی تھی۔ ملا اختر منصور کو نوشکی اور قندھار کے درمیان سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ انہیں گزشتہ رات سپن بولدک کے قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ افغانستان سمیت مختلف ممالک میں بدھ سے تین روزہ رسم فاتحہ خوانی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ (ن غ)