خبرنامہ انٹرنیشنل

ملکہ برطانیہ مشکل میں آگئیں

ملکہ برطانیہ مشکل میں آگئیں
لندن:(ملت آن لائن) برطانیہ میں اپوزیشن جماعتوں نے ملکہ برطانیہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔ پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔ لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔

یراڈائز لیکس میں شامل ایک سو پینتیس پاکستانیوں میں سے انیس کیخلاف ایف بی آرنے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی اور نادرا سمیت متعلقہ اداروں سے ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے ۔ ایف بی آر نے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ کر مالی ٹرانزیکشنز،بینک اکاؤنٹس ،کمپنیوں،خاندان اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ متعلقہ افراد کیخلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔ پیرا ڈائز لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، کاروباری شخصیت صدر الدین ہاشوانی، نشاط گروپ کے میاں منشا، چیئرمین سونیری بینک علاءالدین اور کرنسی کے بزنس مین عبید الطاف خانانی سمیت ایک سو پینتیس افراد شامل ہیں