خبرنامہ انٹرنیشنل

ملکہ برطانیہ گارڈ کی فائرنگ سے بال بال بچ گئیں

لندن:(ملت+اے پی پی) ملکہ برطانیہ الزبتھ اپنے ہی گارڈ کی گولی لگنے سے بال بال بچ گئیں 90 سالہ ملکہ الزبتھ گزشتہ رات 3 بجے بکنگھم پیلس میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ وہاں تعینات گارڈ نے اندھیرے میں کسی مشکوک شخص کی موجودگی کے شبہے میں اونچی آواز میں الرٹ کیا اور اونچی آواز میں چلایا کہ وہاں کون موجود ہے۔ اس موقع پر اس نے اپنی بندوق سیدھی کرکے ملکہ پر تان لی تاہم اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس نے جس ہیولے پر اپنی گن تانی ہے وہ کوئی اور نہیں ملکہ برطانیہ ہے جو نیند نہ آنے کی وجہ سے اتنی رات گئے چہل قدمی کرنے نکلی تھیں۔