خبرنامہ انٹرنیشنل

ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب اقتصادی نہیں ہے، حسن روحانی

ملک میں احتجاجی

ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب اقتصادی نہیں ہے، حسن روحانی

تہران(ملت آن لائن)ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب اقتصادی نہیں ہے، حسن روحانی ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سبب صرف اقتصادی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے۔ ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ عوام صرف اقتصادی وجوہات کی بناء پر سڑکوں پر نکل آئے ہیں یہ ایرانی عوام کی توہین ہے، اقتصادی وجوہات کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے سماجی و سیاسی مطالبات بھی موجود ہیں۔ سختی کے حامیوں کی طرف سے سوشل میڈیا کو مکمل طور پر بین کرنے کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے روحانی نے کہا ہے کہ ہم عوام کے طرز حیات اور کاروباری دنیا کے مقابل لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔اس دوران صدر روحانی نے زیر حراست تمام طالب علموں کی رہائی کے مطالبے کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ حکومتوں کے حامیوں کے بھی سڑکوں پر نکلنے کے بعد ملک میں مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔