خبرنامہ انٹرنیشنل

ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، ترک فوج

انقرہ، استنبول: (اے پی پی) ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ فوج کے ایک گروپ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف سازش کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ آخری خبریں آنے تک غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں فوج نے باسفورس پل بند کر دیئے ہیں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انقرہ میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔