خبرنامہ انٹرنیشنل

ملک کےاندرموجودانتہاء پسندوں کےساتھ سختی سےنمٹاجائےگا، شاہ سلمان

جدہ : (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر موجود انتہاء پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کہا کہ ان افراد کو کچل دیا جائے گا جو ان کی نوجوان نسل کے ذہنوں اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار مدینۃ المنورہ میں ہونے والے حملہ کے تناظر میں کیا۔