خبرنامہ انٹرنیشنل

ملیشیا: مسجد میں فائرنگ،8 افرادہلاک

خرطوم۔:(اے پی پی) سوڈان کی مغربی ریاست دار فورمیں ایک ملیشیا گروپ کے ارکان نے مسجد میں فائرنگ کرکے8 افراد کو قتل اور متعدد کوزخمی کر دیا۔ سوڈانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق واقع ریاست دار فور کے دارالحکومت الجنینا کے قریبی علاقے عظامی میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور فوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں مقامی افراد کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ قبل ازیں گاؤں کے ایک شخص اور ملیشیاگروپ کے درمیان جھگڑے میں گروپ کاایک رکن مارا گیا ۔ ملیشیا گروپ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مسجد پر حملہ کردیا اور اندھادھند فائرنگ کرکے 8افراد کو قتل اور متعدد کوزخمی کردیا۔