خبرنامہ انٹرنیشنل

ممالک کے شہریوں پر پابندی خود امریکی تاریخ کی نفی کا مفہوم رکھتی ہے، ترکی کے نائب وزیر اعظم

ممالک کے شہریوں پر پابندی خود امریکی تاریخ کی نفی کا مفہوم رکھتی ہے، ترکی کے نائب وزیر اعظم
انقرہ۔ 02 فروری (ملت +اے پی پی) ترکی کے نائب وزیر اعظم ویسی قائناق نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 ممالک کے شہریوں پر ویزے کی جو پابندی لگائی ہے وہ اس کی اپنی تاریخ کے انکار کا مفہوم رکھتی ہے۔ویسی قائناق نے ترک خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے انٹرویو میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔امریکا کے مہاجروں کی تشکیل کردہ حکومت ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت تعصب اور انتہا پسندی کی وجہ سے بہت سے مصائب کا سامنا ہے اور اس کے نتیجے میں دہشت گردی کو ہوا مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعصب اور انتہا پسندی کے پیدا کردہ سباب میں سے ایک، باہمی عدم تحمل، ایک کو نسلی بنیاد پر دوسرے پر فوقیت دینا یا کم تر خیال کرنا یا پھر ایک کے عقائد کو دوسرے کے عقائد سے برتر یا کم تر سمجھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کو منتخب کیا جانا اور ان منتخب ممالک کے شہریوں کا کسی حتمی نسل یا دین سے متعلق ہونا ‘ مذکورہ فیصلے کا یہ طرز عمل ہرگز ان اقدار سے ہم آہنگ نہیں ہے کہ جن پر جدید دنیا کی بنیادیں استوار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جدید دنیا کی بنیاد جمہوریت، انسانی حقوق، آزادیوں اور آئینی حکومتوں پر استوار ہے لہٰذا ہر ایک کی زبان، دین، نسل ، تصورات اور سیاسی نظریات کے لئے احترام اور تحمل کا مساوی اظہار ہونا چاہیے۔ویسی قائناق نے کہا کہ مذکورہ فیصلے پر امریکہ کے متعدد اداروں کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں 3 ملین مہاجر موجود ہیں۔ ان مہاجرین کی اکثریت شامیوں کی ہے لیکن ان میں فلسطینی بھی موجود ہیں، عراقی بھی ، افغان بھی یہاں تک کہ آرمینی بھی موجود ہیں۔ہم ان سب کو صرف انسان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور ان سب کی صحت، تعلیم اور خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے اور مستقبل کی تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہماری تاریخ و ثقافت ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کرتی ہے۔