خبرنامہ انٹرنیشنل

ممبئی حملہ تاریخ کا سب سے بھیانک ڈرامہ قرار

ممبئی حملہ تاریخ کا سب سے بھیانک ڈرامہ قرار
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ممبئی حملہ ایک ڈرامہ تھا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبائے جانا تھا، امریکہ نے معاونت کی، معروف امریکی سکالر کا تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی سکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملہ ایک ایسا ڈرامہ تھا جس سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا چاہتا تھا ،بھارت کیونکہ جدوجہد آزادی کو دہشتگردی قرار دیتا ہے جبکہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک غیر مسلح جدوجہد ہے۔ کیون بیرٹ نے اوبامہ کے بھارت میں ممبئی حملے پر دئیے گئے بیان پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرتا ہے اور ممبئی حملہ بھی بھارت کا ایک ایسا ہی جھوٹا آپریشن تھا جس میں امریکا نے مدد کی تھی۔