خبرنامہ انٹرنیشنل

ممبئی ہائی کورٹ کا گائے،بیل ذبح کرنے کی پابندی برقرار

ممبئی (آئی این پی )بھارتی عدالت نے ریاست مہاراشٹرا میں گائے اور بیل کے کاٹنے پرپابندی برقرار رکھی ہے تاہم مسلمانوں کو گوشت کھانے اور رکھنے کی اجازت دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ریاست مہاراشٹرا میں مسلمان گائے اور بیل کاٹ نہیں سکتے۔لیکن ریاست کے باہر سے گوشت لاکھر کھا اور رکھ سکتے ہیں۔ریاست کے قانون کے مطابق گائے یا بیل کاٹنے پر پانچ سال قید اور دس ہزار روپے کا جرمانہ ہے۔جبکہ گوشت رکھنے پر ایک سال قید اور دو ہزار روپے کا جرمانہ ہے۔گوشت پر پابندی کو ممبئی کی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ مسلمانوں کو ریاست کے باہر سے گائے اور بیل کا گوشت لاکر کھانے اور رکھنے کی اجازت ہے۔ اور ریاست اپنے قوانین میں ترمیم کرے۔