خبرنامہ انٹرنیشنل

منتخب ہوا تو تارکین وطن کی جانچ پڑتال مزید سخت کردوں گا :ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (اے پی پی) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے کی صورت میں امریکا آنے والے تارکین وطن کی جانچ پڑتال انتہائی سخت کی جائے گی ۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امریکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ متنازع بیانات دینے والے ڈونلد ٹرمپ نے ایک بار پھر تارکین وطن کی سکریننگ کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی ریاست اوہائیو‌ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے ۔ سکریننگ کے ذریعے انتہا پسند عناصر کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کچھ ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا ۔ ٹرمپ نے داعش سے نمٹنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی بھی پیش کی ۔ دوسری طرف نائب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ امریکا کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ نیشنل سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کے معاملے پر ٹرمپ کی تیاری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اپنے بیانات کے ذریعے ٹرمپ ملک کو غیر محفوظ کر رہا ہے ۔