خبرنامہ انٹرنیشنل

منشیات اسمگلنگ: عرب ملک میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

منشیات اسمگلنگ

منشیات اسمگلنگ: عرب ملک میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

دبئی:(ملت آن لائن) سینئر پولیس چیف دبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے مقابلے بھارتی زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں، پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس نے پاکستانی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ دبئی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہمارے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جو کہ خلیجی کمپنونٹی کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کے پاکستان کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں تاہم اس قسم کے اقدامات کی وجہ سے پاکستانیوں کو دبئی میں ملازمت کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے واضح رہے کہ دبئی پولیس چیف کے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ میں 2.66 ملین فالوورز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ دبئی پولیس نے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا ایک ملزم نے خود کو فلیٹ کا مالک ظاہر کرکے کرایہ دار سے بڑی رقم ہتھیالی تھی جبکہ دوسرے نے معاہدہ کرایہ داری پر دستخط کیے تھے۔