خبرنامہ انٹرنیشنل

منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کمیشن نے پاکستان کی قرارداد منظور کر لی

نیو یارک (ملت + آئی این پی)منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کمیشن نے پاکستان کی قرارداد منظور کر لی۔ پاکستان نے انسداد منشیات کے لئے عالمی تعاون کو مستحکم کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی تھی‘ کمیشن میں امریکہ سمیت 18 ممالک نے پاکستان کی قرارداد کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کمیشن نے پاکستان کی قرارداد منظور کی۔ کمیشن میں امریکہ سمیت 18 ممالک نے پاکستان کی قرارداد کی حمایت کی۔ پاکستان نے انسداد منشیات کے لئے عالمی تعاون کو مستحکم کرنے سے متعلق قرا ر داد پیش کی تھی۔ قرار داد میں منشیات سے متعلق جرائم سمیت مختلف امور کا احاطہ کیا گیا۔ قرار داد میں منشیات سے بچاؤ اور علاج کے پروگرام پر بھی زور دیا گیا ہے۔ پاکستان کمیشن کا 2015ء میں دوبارہ 4سال کے لئے رکن منتخب ہوا تھا۔ نارکوٹکس ڈرگ کمیشن نے انسداد منشیات کے لئے اقوام متحدہ کا پالیسی ساز ادارہ ہے۔