خبرنامہ انٹرنیشنل

منوہر پاریکر گوا کے وزیر اعلیٰ مقرر، (کل) حلف اٹھائیں گے

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ریاست گواکا وزیر اعلی مقرر کردیا گیا ، وہ (کل ) منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ریاست گواکا وزیر اعلی مقرر کردیا گیا ہے ۔منوہر پاریکر (کل) منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔منوہر پاریکر کی سربراہی میں بی جے پی کے وفد کی گوا کے گورنر سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، گورنر مری ڈولا سنہا نے پاریکر کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا ہے۔منوہر پاریکر کل نئے عہدے کا حلف لینے سے قبل وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دے دیں گے ،منوہر پاریکر دوسری دفعہ گوا کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔منوہر پریکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے اوراپنا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو بھجوادیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ وہ (کل) منگل کی شام کابینہ کے دیگر وزراء کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔کابینہ میں وزراء کی تعداد کے حوالے سے کام ہورہا ہے جب وزراء کی تعدا د کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا تو میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا۔