پیرس ۔(ملت آن لائن) فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ موجودہ دنیا1930ء کے عشرے کی مانند ہوگئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے دہشت کے ماحول اور انتہا پسندانہ قوم پرستی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دنیا 1930ء کے عشرے جیسی دنیا دکھائی دینے لگی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت کے ماحول، انتہا پسند قوم پرستی اور اقتصادی بحران کے نتائج نے یورپ کو اختلاف و تفرقے سے دوچار کردیا ہے اور آج تقریبا وہ ساری باتیں دوہرائی جارہی ہیں جو پہلی جنگ عظیم کے بعد کی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج سب کو جمہوریت اور اس کی طاقت پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ آج یورپ کو خطرہ لاحق ہے اور یہ خطرہ قوم پرستی کے نظرئے کی بنیاد پر یورپ والوں میں اختلاف ڈالنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ مریکا میں بھی انتہا پسند قوم پرستی کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔