خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی دور میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، رپورٹ

مودی دور میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، رپورٹ

لاہور:(ملت آن لائن) مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد 28فی صد بڑھا ہے۔ بھارت کی ایک صحافتی ویب سائٹ نے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال تشدد کے 822 واقعات ریکارڈ پر آئے۔ سب سے بدتر حالات ریاست اترپردیش کے ہیں جہاں 10 سالوں کے دوران ریکارڈ 1400واقعات ہوئے ۔ سن 2015 میں شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فساد کے اعتبار سے بھارت کا چوتھا نمبر تھا، جہاں 10 سال میں اوسطاً روزانہ 2 افراد قتل ہوئے۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…فرانسیسی صدر کا روسی ہم منصب پوتین سے شام میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ

پیرس(ملت آن لائن)فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتین سے شام میں نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر میکرون نے روسی صدر ولادی میر پوتین کو ٹیلیفون کیا جس میں ان سے شام میں جاری مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر رواں سال مئی میں روس کا خصوصی دورہ بھی کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے ولادی میرپوتین سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے شام میں کلورین گیس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ شام میں نہتے شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ شام میں شہریوں کے خلاف کلورین گیس کا استعمال اوردیگر ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں انہیں فوری طورپر بند ہونا چاہیے۔ فرانس شام میں جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہیگا۔