خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی سرکار مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، مانی شنکر کا مشورہ

نئی دہلی:(اے پی پی) کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پر کشمیر میں بدامنی کے الزامات لگانا بند کردے کیونکہ یہ بھارت کا مسئلہ ہے۔ بی جے پی حکومت پاکستان اور حریت رہنمائوں سے برابری کی سطح پر مذاکرات کرے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مانی شنکر کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارا مسئلہ ہے ہم اس پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیں۔ بھارتی حکومت حریت رہنمائوں سے بات چیت کرے۔ ہمیں کشمیری عوام کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی۔ کانگریس رہنما وزیراعظم نریندر مودی کو اس دعوے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ حکومت کشمیر پر اٹل بہاری واجپائی کے راستے پر چل رہی ہے۔