خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی سرکار کشمیر کے خراب حالات کی ذمہ دارہے،کانگریس

بھارتی کانگریس:(آئی این پی) بھارتی کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیدیا ہے،سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ نوجوان مظاہرین کی ہلاکتوں نے ہم سب کو تباہ کر دیا ہے، مودی اور ان کے وزیر داخلہ نے بیانات دیکر معاملہ سنگین بنایا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس اور حکمراں جماعت میں ٹھن گئی ،کانگریس رہنما چدم برم نے کشمیر میں شورش کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ حکمران جماعت اقدامات میں اعتدال پسندی سے کام لےتو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل افراتفری کی صورت حال ہے،جسے روکنا ہوگا ،اس بحران کو وزیراعظم مودی ،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیردفاع منوہر پاریکر کے بیانات نےسنگین بنادیا ہے۔