خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی نے جاپان کے ساتھ متنازعہ سول جوہری معاہدے پر دستخط کر دیئے

نئی دہلی/ٹوکیو (ملت+آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مضبوط تعلقات عالمی سطح اور بالخصوص ایشیا کے استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ جاپان کے دوران ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اکیسویں صدی کا محور ایشیا ہی ہو گا۔ مودی نے جاپان کے ساتھ متنازعہ سول جوہری معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے جاپانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں زیادہ سرمایا کاری کریں۔ مودی کے مطابق جاپان اور بھارت کے اچھے تعلقات نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے استحکام میں اہم ثابت ہوں گے۔