خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی نے جھوٹے وعدے کرکے ملک کو گمراہ کیا، ملائم سنگھ

نئی دہلی:(اے پی پی) بھارتی راہنما اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے وقت انہوں نے جو وعدے کئے وہ کھوکھلے ثابت ہوئے۔ ملایم سنگھ یادو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے پارلیمانی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران ملک کے نوجوانوں کو ملازمت دینے، کالا دھن واپس لا کر ہر باشندے کے اکاؤنٹ میں 15۔15 لاکھ روپے جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن انتخابات کے بعد نہ تو اب تک کسی نوجوان کو نوکری ملی اور نہ ہی کسی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع ہوئے۔