نئی دہلی:(آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جواپنی عجیب وغریب حرکتوں کی وجہ سے دنیابھر میں مشہورہیں نے اب فلمی اداکاروں کی طرح اپناہیئراسٹائل تبدیل کرلیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے جنرل سیکریٹری دیک وجے سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ گزشتہ روزوزیراعظم مودی جب لوک سبھاکے اجلاس میں نمودار ہوئے توان کا انوکھااسٹائل تھا۔ وہ اپنامشہورمودی کرتازیب تن کیے ہوئے تھے اوران کاہیئر اسٹائل بھی بدلا ہوا تھاجس نے اراکین پارلیمنٹ کی توجہ حاصل کرلی اوراراکین سارادن مودی کے ہیئر اسٹائل کے تذکرے کرتے رہے۔