نئی دہلی:(اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم کی اہلیہ جیشودا بین نے احمد آباد کے پاسپورٹ آفس میں اپنے شوہر نریندر مودی کے پاسپورٹ کی کاپی حاصل کرنے کی درخواست جمع کرا دی ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ کی جانب سے اپنی شادی ثابت کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جشودا بین نے احمد آباد کے پاسپورٹ آفس میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم کے پاسپورٹ کی کاپی اور دیگر دستاویز طلب کی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ نومبر میں جیشودا بین کے پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی کیونکہ وہ اپنی شادی کا سرٹیفیکٹ پیش نہیں کر سکی تھیں ۔ ادھر احمد آباد پاسپورٹ آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ جشودا بین کی درخواست کا جواب طریقہ کار کے عین مطابق دیا جائے گا ۔