خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی کی دوسال میں امریکی صدرسےساتویں ملاقات

واشنگٹن: (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے ، یہ نریندر مودی کی دو سال میں امریکی صدر سے ساتویں ملاقات ہے وہ امریکی کانگریس سے بھی خطاب کریں گے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر ریاست میری لینڈ کے اینڈریوز بیس پہنچے جہاں ان کا استقبال امریکا کی نائب چیف پروٹوکول افسر نےٹلی جونز نے کیا ۔ نریندر مودی نے امریکی تھنک ٹینک کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ۔ بھارتی وزیراعظم آج امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ دو سال کے دوران دونوں رہنماؤں میں ساتویں ملاقات ہے ۔ نریندر مودی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔ امریکا نے نریندر مودی کے دورے کے دوران بھارت سے چرائے گئے سو ملین ڈالر مالیت کے نواردات بھی واپس کر دیے ہیں ۔ ان نواردات میں دو ہزار سال پرانے بت بھی شامل ہیں ۔