خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات

دوحا:(اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحا ایئر پورٹ پر قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے ان کا استقبال کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس دورن دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوئٹزر لینڈ ، امریکا اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔