خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی کی کابینہ کے 31فیصد وزرا جرا ئم پیشہ نکلے

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کا بینہ کے 31فیصد وزرا جرا ئم پیشہ نکلے،78 رکنی کابینہ کے 24 وزرا یعنی31 فیصدکے خلاف مجرمانہ نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ان میں سے 18 فیصد کے خلاف قتل، اقدام قتل اور اغوا جیسے جرائم کے مقدمات قائم ہیں،یہ بات بھارت میں سیاسی اور انتخابی اصلاحات کے لیے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ یہ رپورٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے وزیروں کے انتخابات میں حصہ لینے سے قبل خود انہی کی طرف سے داخل کرائے جانے والے حلفی بیانات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔بھار ت میں کسی بھی پارلیمانی ادارے کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والے ہر امیدوار کو الیکشن حکام کو ایک ایسا حلف نامہ بھی جمع کرانا پڑتا ہے، جس میں اس امیدوار کے اپنے اثاثوں اور واجب الادا قرضوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف درج مقدمات (اگر کوئی ہوں تو) کی تفصیلات بھی بتانا پڑتی ہیں۔اے ڈی آر نامی الیکشن واچ ڈاگ نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ مجرمانہ نوعیت کے مقدمات صرف مرکزی وزرا کے خلاف ہی درج نہیں بلکہ ملک بھر کی ریاستی (صوبائی) اسمبلیوں کے 609 وزرا4 میں سے 201 کے خلاف بھی مختلف نوعیت کے مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اسی طرح مختلف یونین ریاستوں میں سات وزیروں کو اپنے خلاف قتل اور چھ کو فرقہ ورانہ تشدد میں ملو ث ہونے کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔جن ریاستی وزیروں کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں، ان میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، اتر پردیش کے رام کرن آریہ اور گجرات کے چوہدری شنکر بھائی بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چھتیس گڑھ کے مہیش کمار گڈگا، راجستھان کے گلاب چند کٹاریا، راجندر راٹھور اور بہار میں رام وچار رائے ان وزرا میں شامل ہیں، جن کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔بھارت میں طویل عرصے سے یہ بحث چلی آ رہی ہے کہ ایسے کون کون سے اقدامات ہو سکتے ہیں، جن کی مدد سے سیاست میں صرف وہی افراد آ سکیں، جن کے خلاف مجرمانہ نوعیت کا کوئی بھی مقدمہ درج یا زیر سماعت نہ ہو اس رپورٹ کے مطابق مختلف ریاستوں کے ایک سو تیرہ وزیروں کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات قائم ہیں۔ اس معاملے میں جھاڑکھنڈ سرفہرست ہے، جہاں کے گیارہ وزرا میں سے آٹھ یعنی بیاسی فیصد کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ دہلی کے سات میں سے چار(57 فیصد)، تلنگانہ کے 17میں سے 9 (53فیصد)، مہاراشٹر کے39 میں سے18 ((46 فیصد بہار کے28 میں سے 11(انتالیس )فیصد اور اتر اکھنڈ میں آٹھ میں سے دو(پچیس فیصد) وزرا4 نے خود اپنے اپنے حلفی بیانات میں اپنے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات کی تصدیق کی ہے۔