خبرنامہ انٹرنیشنل

مودی کے نوٹ ختم کرنے کے حکم نے ننھی بچی کی جان لے لی

نئی دہلی/لکھنؤ: (ملت+آئی این پی ) مودی سرکار کی کالے دھن کی روکنے کی عجیب منطق سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، نوٹوں کی بندش نے ایک ننھی بچی کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی کالے دھن کی روکنے کی عجیب منطق سے عوام پریشان ہیں اور یہ مسلہ روز بروز زیادہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب تو اس نے لوگوں کی جان بھی لینا شروع کردیا اور اسی نوٹوں کی بندش نے ایک ننھی بچی کی جان لے لی۔ ریاست اتر پردیش میں فیس کے پیسے بروقت نہ جمع کرانے پر تین سالہ بچی نے خود کشی کرلی۔بچی کا والد کئی دن سے بینک کے چکر لگارہا تھا لیکن رش اور دیگر مسائل کی وجہ سے وہ بینک سے نوٹ تبدیل کرانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ادھر اسکول والوں نے بچی پر فیس جمع کرانے کیلیے دباو ڈالنا شروع کردیا جس سے تنگ آکر بچی نے خود کشی کرلی اور یوں ہنستا بستا گھرانہ غم کی تصویر بن گیا۔بھارتی وزیر اعظم نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ کرپشن اور کالے دھن کو روکنے کے لیے 500 اور 100 والے نوٹ ختم کیے جارہے اور لوگ اس فوری طور پر تبدیل کرالیں جس کے بعد سے بینکوں پرنوٹ تبدیل کرانے والوں کا بے انتہا رش نظر آتا ہے اور لوگ سخت پریشان ہیں۔