خبرنامہ انٹرنیشنل

موزمبیق میں تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکہ، 73 افراد ہلاک

مابوتو: (ملت+اے پی پی) موزمبیق میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب الٹنے والے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔موزمبیق کی وزارتِ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگا کر تیل سے بھرے ٹرک پر حملہ کیا ہو۔حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی نصف سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔