خبرنامہ انٹرنیشنل

موصل کوداعش سےچھڑانےکےلئےکارروائی جلد شروع کریں گے، امریکی جنرل

واشنگٹن:(اے پی پی) ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر نے کہا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی بازیابی کی لڑائی جلد شروع کی جائی گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف امریکی عسکری اتحاد کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹاؤنزینڈ نے انٹرویو دیتے ہوئے موصل کی بازیابی کا آپریشن شروع کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ جنرل ٹاؤن زینڈ کو گزشتہ ماہ اِس عسکری اتحاد کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ لڑائی اکتوبر کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش سے موصل کا قبضہ چھڑانے کا آپریشن رواں مہینے میں شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔