واشنگٹن:(اے پی پی)ری پبلکن پارٹی کےسابق صدارتی امیدوارمٹ رومنی اورجان مک کین نےڈونلڈٹرمپ کےخلا ف محاذبنالیاہے۔ رومنی کاکہناہےکہ غنڈاصفت، لالچی،جعلی،فراڈاورتھرڈکلاس نمائش پسندشخص ہے جسے امریکاکاصدرنہیں بننا چاہیے۔ سالٹ لیک سٹی میں خطاب کرتےہوئے مٹ رومنی نے مجمع سے کہا کہ اگرآپ کےبچےاورپوتےڈونلڈٹرمپ جیسی حرکتیں کریں،توکیاآپ کواچھالگےگا؟ مٹ رومنی کاکہناتھاکہ وہ ڈونلڈکوداڈونلڈکہتےہیں اور انہوں نے داکی یہ اضافت ڈونلڈکی خوبیوں کی وجہ سےنہیں لگائی۔ رومنی نے کہا کہ جوشخص معذوررپورٹرکامذاق اڑائے،خاتون رپورٹرپرجنسی چوٹ کرے،خارجہ پالیسی سےناواقف ہووہ صدربناتویہ امریکاکےلیے خطرناک ہوگا،ٹرمپ خودکواسمارٹ کہتےہیں مگرجہاں تک خارجہ پالیسی کاتعلق ہےوہ بالکل بھی اسمارٹ نہیں۔ تاہم ٹرمپ نے کہاکہ رومنی ناکام صدارتی امیدوارتھےاوراسی لیےانہوں نے رومنی کی اس التجاردکردی تھی کہ ان کی توثیق کردیں۔ ٹرمپ کوری پبلکن پارٹی کے 2008ء کے صدارتی امیدوارجان مک کین کی تنقیدکابھی سامناہے۔ مک کین نے بیان میں کہا کہ انہیں بھی ڈونلڈٹرمپ کےبارےمیں وہی تحفظات ہیں جومٹ رومنی کوہیں اور ڈونلڈ کی کم علمی اورقومی سلامتی سےمتعلق خطرناک بیانات پربھی شدیدتشویش ہے۔ مک کین نے کہا کہ ری پبلکن ووٹرزکوچاہیے کہ وہ ٹرمپ کےخلاف اپنی پارٹی کے قابل احترام لیڈروں کی بات پرتوجہ دیں۔