خبرنامہ انٹرنیشنل

مکہ مکرمہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

ریاض:(ملت آن لائن) مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ سعودی شہر مکہ مکرمہ سے متصل ضلع شرائع المجاھدین میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مکہ میں عمارت میں آتشزدگی سے 5 افریقی بچے جھلس کرجاں بحق،سعودی شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پہلے عمارت میں رکھے ہوئے فرنیچر میں لگی جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی اور کمروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، عمارت میں افریقی خاندان رہائش پذیر تھا جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…سعودی خواتین پراسٹیڈیم کے دروازے 12 جنوری کو کھل جائیں گے

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی خواتین حکومت کی اجازت ملنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 12 جنوری جمعے کے روز فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جاسکیں گی۔ دو روز بعد یعنی 12 جنوری کو خواتین پر اسٹیڈیم کے بند دروازے کھل جائیں گے اور وہ ملکی تاریخ میں پہلی بار جمعے کے روز فٹبال میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ جا سکیں گی۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق مقامی ٹیموں کے مابین 12 ، 18 جنوری کو فٹبال میچ ریاض ، جدہ اور دمام میں منعقد کیے جائیں گے جنہیں خواتین اسٹیڈیم جا کر دیکھ سکیں گی۔ سعودی حکومت کی اجازت کے تحت خواتین کو میچ دیکھنے کے دوران مکمل آزادی ہو گی اور وہ اس سے مکمل لطف اندوز بھی ہوسکیں گی۔ کہ سعودی عرب میں خواتین پر شرط عائد تھی کہ وہ تعلیم، سفر اور دیگر سرگرمیوں کے لیے محرم کے ساتھ جائیں اس کے علاوہ اُن کے اسٹیڈیم جانے پر مکمل پابندی عائد تھی مگر گزشتہ برس وسط میں سعودی ولی عہد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پابندی ختم کردی تھی۔ سعودی حکومت نے 2030 کے روشن خیال پروگرام کے تحت خواتین کو گاڑی چلانے، لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں موبائل استعمال کرنے اور سینما گھروں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔ سینیما بحالی:‌ کیا سعودی عرب میں رجنی کانت اور اکشے کمار کی قسمت کھل جائے گی؟ دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے اصلاحتی پالیسیوں کا دنیا بھر میں خیر مقدم کیا جارہا ہے، موبائل فون بنانے والی دو بڑی کمپینوں اور فلم پروڈیوسرز نے حکومت سے کاروبار کرنے کی اجازت مانگ لی۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد میں رواں سال مارچ میں سعودی عرب کے سینیما گھروں کو باقاعدہ کھول دیا جائے گا، جس کے پیش نظر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز فلموں کی نمائش کے لیے حکومت سے رابطے شروع کردیے۔ بالی ووڈ فلم 2.0 کے پروڈیوسر بھی اپنی فلم کی نمائش کے لیے حکومت سے رابطے کیا، اُن کی خواہش ہے کہ رجنی کانت اور اکشے کمار کی یہ فلم سعودی عرب کے سینیما گھروں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے۔