خبرنامہ انٹرنیشنل

مہاجرین کےلیےہماریدروازےکبھی بند نہِں ہوں گے:ترک

استنبول۔:(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مہاجرین کے لیے ہماریدروازے کبھی بند نہِں ہوں گے۔ استنبول میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بارے عالمی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکی اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ تکلیف اور دکھ درد کا کوئی رنگ ، نسل، زبان اور مذہب نہیں ہوتا اور اسی آگاہی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت 30 لاکھ سے زیادہ شامی اور عراقی مہاجرین ترکی میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پورے فخر سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہکوئی شامی ہو یا عراقی ، بیرل بموں سے بچ کر جو بھی ترکی پہنچ جائے گا ہمارا دروازہ کبھی بھی بند نہِں پائے گا۔ استنبول کے کنونشن سینٹر حربئیے میں منعقدہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت 60 کے سربراہان مملکت ، وزراء اور نمائندے شریک تھے۔