خبرنامہ انٹرنیشنل

مہاجرین کے لئے اپنے دروازے بند نہیں کریں گے:ترک صدر

زغرب۔:(اے پی پی)ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مہاجرینکے لئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا۔کروشیا کے دارلحکومت زغرب میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی مہاجرین کیمپوں کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی مہاجرین کے لئے اپنے دروازے بند کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مغربی دنیا بھی اپنی انسانی اور ضمیرانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو مہاجرین کے مسئلے پر ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہیءں جو کہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ بوسنیا سے متعلقہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی اور کرویشیا بوسنیا کے مستقبل اور اس کی تعمیر و ترقی میں تعاون کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران انھوں نے کرویشیا کے صدرکولنڈا گریبا کیتاروویچ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی امور سمیت بین الاقوامی معاملات پو تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کے تبادلے، ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور کرویشیئن ٹیلی ویژن کے مابین معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔