خبرنامہ انٹرنیشنل

میانمار؛ روہنگیا اقلیت کے خلاف تشدد نسل کْشی ہے، امریکا

میانمار؛ روہنگیا اقلیت کے خلاف تشدد نسل کْشی ہے، امریکا
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کو نسل کشی قرار دے دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد میانمار کی فوج پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہاں اس مسلم اقلیت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن روکا جا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق حقائق کا انتہائی محتاط انداز سے جائزہ لیا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی سطح پر روہنگیا برادری کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ظلم کے ذمے دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں پرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کر چھ لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔