خبرنامہ انٹرنیشنل

میانمار کے صدر ہتین کھیا نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

میانمار کے

میانمار کے صدر ہتین کھیا نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

ینگون: (ملت آن لائن) میانمار کے صدر ہتین کھیا نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔بدھ کو میانمار کے ایوان صدر کی ویب سائٹ پرصدرہتین کھیا کے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صدرہتین کھیا اپنی موجودہ ذمہ داریوں اور ڈیوٹیز سے آرام لینے کے غرض سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ان کے سبکدوش ہونے کے بعد آئندہ سات دنوں میں میانمار(سابق برما) کی پارلیمنٹ سے نئے صدر کی تقرری تک دو نائب صدور میں سے ایک ان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس بات کا امکان ہے کہ قائم مقام صدر مین سوے مقررہوں گے ۔میانمر کی رہنما سوچی کے ترجمان آنگ شین کے مطابق 71 سالہ ہتین کھیا اپنے خرابی صحت کے باعث اپنے منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیا صدر این ایل ڈیٰ پارٹی یا پھر اسی جماعت کا ہو گا جو این ایل ڈی کی ہمنوا ہو گی۔موجودہ نائب صدور میں سے کوئی بھی ان کی جگہ نہیں لیں گے۔