خبرنامہ انٹرنیشنل

میانمر:مٹی کا تودہ گرنےسے 12 افراد ہلاک,100لاپتہ

ینگون:(اے پی پی) میانمر کی شمالی ریاست کیچن میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افرا د ہلاک جبکہ 100 لاپتہ ہوگئے۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ہپاکنٹ ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب متعدد کانکن پہاڑکے ایک طرف کھودی گئی مٹی کے ڈھیر کے اطراف میں کام کررہے تھے ۔ امدادی کارکنوں نے مٹی میں دب کر لاپتہ ہونے والوں کی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔جبکہ مٹی سے 12 لاشیں برآمد کر لی ہیں ۔